باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) 6 روز کی ہٹ دھرمی کے بعد آفیسر محمد جمیل نے اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا جس کے بعد ان کی جگہ تعینات ہونے والی پی اے ایس کیڈر کی آفیسر محترمہ ڈاکٹر زیب طاہر نے اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ذرائع کے مطابق ڈی سی رانا شکیل اسلم وغیرہ کے تبدیل ہونے کے بعد اے سی شیخوپورہ محمد جمیل کو 21 نومبر کو یہاں سے تبدیل کر دیا گیا تھا مگر بعض لوگوں کی طرف سے ان کو یقین دھانی کروائی گئی کہ ان کے تبادلہ کے احکامات منسوخ ہو جائیں گے جس کی بناء پر وہ چارج نہ چھوڑ رہے تھے اور محترمہ ڈاکٹر زیب طاہر جو شیخوپورہ میں اے ڈی سی ریونیو کے فرائض انجام دینے والے دیانتدار آفیسر محسن صلاح الدین کی اہلیہ ہیں نے مکمل طور پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا 6 روز کے بعد اے سی شیخوپورہ محمد جمیل نے اپنے تبادلے کے احکامات کی منسوخی کے بارے میں مایوس ہو جانے پر چارج چھوڑ دیا۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved