ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)16دسمبر 2014 اے پی ایس پرحملہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا- منظور خشک
تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن سندھکے نائب صدر منظور احمد خشک نے کہاکہ 16دسمبر 2014 ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب دہشتگردوں نے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور پر حملہ کر کے نہتے اور معصوم سو سے زائد طلباء اور اساتذہ کو شہید کیا ،قوم اس دن کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، سانحہ اے پی ایس کو سات سال گزر گئے لیکن معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت کا غم آج بھی تازہ ہے- انکا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم ان شہداء کے اہلخانہ کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں نے بڑی بہادری اور دلیری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک سے دہشتگردی کو ختم کیا، پاک فوج کے جوانوں کی لازوال قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا –
Shares: