امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران پر اسرائیلی حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے ایران پر غیر قانونی یکطرفہ حملہ مکمل جنگ کے خطرے کو جنم دے رہا ہے۔

یو ایس سینیٹ کمیٹی برائے صحت، تعلیم، لیبر اور پنشن کے رکن برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیل کے حملے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی سفارتی کوششوں کو براہ راست نقصان پہنچاتے ہیں امریکا اور ایران کے درمیان اتوار کے روز مذاکرات کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، لیکن نیتن یاہو نے حملہ کرنے کا فیصلہ کیا،ہمیں (امریکا کو) نیتن یاہو کی ایک اور جنگ میں نہیں گھسیٹا جانا چاہیے۔

https://x.com/SenSanders/status/1933619234136809477

واضح رہے کہ برنی سینڈرز امریکا میں طویل عرصے سے پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، وہ امریکا کی بیرون ملک جنگوں میں شرکت کے ناقد رہے ہیں، خصوصاً ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد امریکا سے برنی سینڈرز کی جانب سے اسرائیل کی مخالفت پہلی نمایاں آواز ہے۔

Shares: