اوکاڑہ : ڈاکو منہ زور،پولیس لکیر پیٹنے لگی،شہری عدم تحفظ کا شکار

ڈاکو دکان سے 30 ہزار نقدی،بیکری کا سامان اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے

اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)ڈاکو منہ زور،پولیس لکیر پیٹنے لگی،شہری عدم تحفظ کا شکار
اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ،ماڈل تھانہ بی ڈویژن کی حدود جی ٹی روڈ پر مشہور مٹھائی اور بیکری کی شاپ پر ڈکیتی کی واردت ہوئی جسمیں ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر محمد زید کو لوٹ لیا،ڈاکووں دوکان سے تیس ہزار نقدی،بیکری کا سامان اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔اوکاڑہ اور گردونواح میں کوئی ایسا دن نہیں جب ڈکیتی راہ زنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ رکا ہو
اوکاڑہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار،متاثرہ شہری نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

Comments are closed.