ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) بڑھتی مہنگائی، آٹے کی قیمت میں روزانہ اضافہ کیخلاف بار ایسوسی ایشن نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ ضلع میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، آٹے کی قیمت میں روزانہ اضافہ پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے طرف سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا ، ٹھٹھہ سیشن کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ہڑتال کی جس کے باعث عدالتی کارروائی ٹھپ ہوگئی ، ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ٹھٹھہ میں آٹے کے قیمتوں میں اضافہ، آٹے کا بحران اور بدامنی کے ذمہ دار انتظامیہ کو ٹھہرایا،اور اعلاميہ جاری کیا جس کے مطابق عدالتوں میں پٹیشن داخل کرانے کے ساتھ احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیاگیا، ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے قادر جروار ،اختر جماری،فرحان شمس میمن، اعجاز بڈانی، افضل میمن سمیت اوردیگر نے ڈسٹرکٹ بار ہال میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ ٹھٹھہ میں بھی آٹے کے بحران کے سمیت مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے ،روزانہ کھانے کے اشیاء کی قیمتیں بڑھائی جاتی ہیں ،لوگ خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں ،ٹھٹھہ شہر مکلی سمیت بدامنی اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے، جس کی زمہ دار ضلعی انتظامیہ ہے ،انہوں ہسپتالوں میں دوائیوں کی کمی بڑھتی مہنگائی اور آٹے کے بحران سمیت اسٹریٹ کرائم کے خلاف احتجاج جاری رکھنے اور ھائی کورٹ میں پٹیشن داخل کرانے کا اعلان کیا.

Shares: