مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف: سستا رمضان بازار نہ لگ سکا، عوام مہنگائی کے بھنور میں پھنس گئی

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) رمضان المبارک کے...

جعفرایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جعفر ایکسپریس پر حملے...

پشاور:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا انسپکٹر شہید

پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے...

پاکستان میں بھی سال 2023 کا آغاز،منچلوں کی طرف سے فائرنگ اورآتش بازی:وزیراعظم شہبازشریف کا پیغام

اسلام آباد: پاکستان میں بھی سالِ نو کا آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔دوسری جانب شہر کراچی میں پولیس کی بھرپور انسدادی مہم کے باوجود سال نو کا استقبال شدید ہوائی فائرنگ اور زوردار پٹاخوں سے کیا گیا۔

سال 2022 کے اختتام سے چند منٹ پہلے ہی شہر بھر میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا اور سال 2023 کا آغاز زبردست ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلہ گلہ کے ساتھ ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2023ء میں پاکستان کو معاشی و سیاسی استحکام اور سماجی بہتری کی منزل کی طرف لے کر جائیں گے، دعا ہے نیا سال کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ 2022ء پاکستان کے لئے تلخ و شیریں ثابت ہوا، سیلاب کی تباہ کاریوں نے عوام کے مسائل اور تکالیف میں اضافہ کیا، سال 2023ء میں 3 کروڑ 30 لاکھ سیلاب متاثرین کی زندگیوں میں اجالے کرنے کی سرتوڑ کوشش کریں گے، دعا ہے اللہ تعالیٰ 2023ء کے سال کو انسانیت کی فلاح و بہبود اور امن و خوش حالی کا باعث بنائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دعا ہے نیا سال دہشت گردی، مہنگائی سے نجات کا سال ہو، عوام کی جان اور معاش کا تحفظ ہو، نئے سال میں دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت ہمہ جہت چیلنجز کا سامنا ہے، عہد کرتے ہیں کہ عوام کی زندگیوں کی تلخیاں کم کرنے اور حالات بہتر بنانے کے لئے دن رات کام کریں گے، نئے سال کو اپنے نوجوانوں کے لئے مواقع کا سال بنائیں گے۔

شہباز شریف کا کا مزید کہنا تھا کہ نئے سال کو آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی پائیدار بنیاد بنانے کے لئے استعمال کرنا ہوگا، دعا ہے نیا سال مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو، نئے سال کے موقع پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سالِ نو کی خوشیاں منانے کیلئے عوام سے نمائش چورنگی پہنچنے کی اپیل کی ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ سب آتش بازی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کیلئے آج رات نمائش چورنگی پہنچیں اور یوں نئے سال کی خوشیاں ہم سب مل کر ساتھ منائیں گے۔

کراچی کے تفریحی مقام کلفٹن سی ویو، بحریہ ٹاؤن، عمار ٹاور، باغ ابن قاسم، مختلف ہوٹلوں، کلبوں اور دیگر مقامات پر سالِ نو کے استقبال کیلئے زبردست آتش بازی کی گئی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ کلفٹن میں ساحل سمندر اور دو دریا پر شہریوں کی بڑی تعداد جشن منانے کے لیے پہنچی ہوئی تھی۔

کراچی پولیس کی جانب سے سال نو کے موقع پر ممکنہ گڑبڑ سے بچنے اور امن و امان کی بحالی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور سینئر افسران کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن اور درجنوں افراد کو حراست میں لیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔