پاکستانی معیشت کا بڑا جمپ :2019 فی کس آمدنی میں کمی والے پاکستان نے2021 میں سنگ میل عبورکرلیا

4 سال قبل
تحریر کَردَہ

اسلام آباد:پاکستانی معیشت کا بڑا جمپ :2019 فی کس آمدنی میں کمی والے پاکستان نے2021 میں سنگ میل عبورکرلیا ،اطلاعات کے مطابق مالی سال 2019 کے دوران فی کس آمدنی اور معاشی حجم گراوٹ کا شکاررہنے والے پاکستان نے کس قدر معاشی بہتری میں اڑان بھری کہ دنیا بھی حیران رہ گئی ہے ،

تفصیلات کے مطابق،جی ڈی پی فی کس (موجودہ امریکی ڈالر) – پاکستان ، سب صحارا افریقہ (اعلی آمدنی کو چھوڑ کر) ڈالر کے لحاظ سے پاکستان کی فی کس آمدنی 8اعشاریہ23فیصد کم ہوگئی تھی اور یہ رواں مالی سال 2018-19میں کم ہوکر 1516ڈالرز پر آگئی تھی ، جب کہ گزشتہ مالی سال کے دوران یہ 1652ڈالرز تھی۔

اس وقت عمران خان کی حکومت کے ابتدائی ایام تھے اورسرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں فی کس آمدنی میں کمی واقع ہورہی تھی ، جس کی وجہ رواں مالی سال کے دوران روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی ۔

2019 میں فی کس آمدنی کے ساتھ ڈالر کے لحاظ سے قومی معیشت کا حجم بھی گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال میں کم ہوا تھا

2019 میں یہی فی کس آمدنی 1,284.7 رہی لیکن سال 2021 میں جی ڈی پی نے جس طرح‌ 4 فیصد کو چھویا ہے تودنیا بھی پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت پرحیران ہے

تاہم اب ماہرین معاشیات نے یہ تسلیم کیا ہے کہ صرف دوسال کے عرصے میں جس طرح پاکستانی معشیت نے جمپ لگایا ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی

ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ آبادی والے اورکم وسائل کے ساتھ کورونا کی تباہ کارویوں‌ کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی شرح تقریبا 4 فیصد ہوگئی ہے اورساتھ ہی ساتھ فی کس آمدنی میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہےجواس بات کوظاہرکرتا ہےکہ پاکستان میں معاشی صورت حال بہت بہتر ہے

Latest from پاکستان