برطانوی وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے کے 44 روز بعد مستعفی ہونا پڑگیا

0
107

لندن:برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، وہ صرف 44 دن تک برطانیہ کی وزیراعظم رہیں۔برطانیہ میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کر گیا، معاشی پالیسی پر وزیراعظم لز ٹرس کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔

برطانوی وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے کے بعد صرف 44 روز بعد ہی استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم لز ٹرس کو کہنا ہے کہ بادشاہ چارلس کو اپنے استعفیٰ سے متعلق آگاہ کردیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لز ٹرس نے اپنے جانشین کے انتخاب کیلئے آئندہ ہفتے کے اختتام تک الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے اپنے وزیر خزانہ کوازی کوارٹینگ کو چند روز قبل عہدے سے فارغ کردیا تھا، جبکہ برطانوی وزیر داخلہ سوئلا بریورمین نے بھی اپنے عہدے سے گزشتہ روز استعفیٰ دیدیا تھا۔

Leave a reply