سیالکوٹ (باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر مدثر رتو) اقبال منزل پر یومِ اقبال کی تقریب، باغی ٹی وی کی ٹیم نے کیک کاٹا گیا
تفصیل کے مطابق سیالکوٹ میں شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کے موقع پر ان کی رہائش گاہ "اقبال منزل” کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔ علامہ اقبال کے مداح اور عوام بڑی تعداد میں ان کے مقامِ پیدائش کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سیالکوٹ میں منعقدہ تقریب میں لوگوں نے علامہ اقبال کی بے مثال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب میں باغی ٹی وی کے نمائندگان نے شرکت کی، جو سی ای او باغی ٹی وی، سینئر صحافی، تجزیہ کار اور پروگرام "کھرا سچ” کے میزبان جناب مبشر لقمان کی ہدایات پر اقبال منزل کا دورہ کرنے پہنچے۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ بزم اقبال کے بانی شمیم خان لودھی اور ان کی ٹیم کی جانب سے تقریب کی میزبانی کی گئی اور ان کے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔
اقبال منزل کی خوبصورتی سے سجاوٹ اور علامہ اقبال کی یاد کو تازہ کرنے والی اس تقریب میں عوام کی شرکت جوش و جذبے سے بھرپور رہی۔ شرکاء نے اقبال کے فلسفہ خودی، شاعری اور ان کے پیغام کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔