باغی ٹی وی ،گوجرہ(نامہ نگار ر)تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ موٹروے ایم فور پر کارمیں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔کارجل کر راکھ ہو گئی،کار سوارمعجزانہ طور پر محفوظ رہے،معلوم ہوا ہے کہ فیصل آباد کارہائشی شکیل اپنی کار نمبر9789ایل ای پر سواراپنے دوست کے ہمراہ فیصل آباد سے بذریعہ موٹر وے ایم فورگوجرہ کی جانب آرہا تھاکہ تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ میں ان کی کار میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔اور آگ نے بری طرح سے گاڑی کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پر گزرنے والے لوگوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی کر تے ہوئے آگ پر قابو پایا۔گاڑی میں سوار افراد معجزانہ طور پرمحفوظ رہے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں