باغی ٹی وی ،گوجرہ(نامہ نگار) کار سواروں نے دوشیزہ کو گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا
تفصیل کے مطابق کار سواروں نے دوشیزہ کو گن پوائنٹ پر اغواء کر کے فرارہو گئے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔معلوم ہواہے کہ نواحی چک نمبر368ج ب دلم کی جمیلہ بی بی اپنی بیٹی کے ہمراہ شہر جانے کیلئے گاؤں سے بس سٹاپ کی جانب جا رہی تھی کہ راستہ میں ایک کار پر سوارنامعلوم خاتون سمیت چار افراد آگئے جنہوں نے اسلحہ کے زور پراس کی18سالہ بیٹی اقصیٰ کو اغواء کر لیاا ور فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدرپولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان اورمغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Shares: