جشنِ آمد رسول مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ جلوسوں میں ہزاروں عشاق کی شرکت

جشنِ آمد رسول مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ جلوسوں میں ہزاروں عشاق کی شرکت
ننکانہ صاحب،چوک قریشی،پیرمحل،جلالپور پیر والہ (نمائندگان باغی ٹی وی) ننکانہ صاحب سے احسان اللہ ایاز کی رپورٹ کے مطابق نکانہ صاحب میں عید میلادالنبی صلى الله عليه واله وسلم کا مرکزی جلوس دربار ننھے میاں سرکار سے شروع ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے درود وسلام پڑھتے ہوٸے شرکت کی, جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا جب گوردوارہ جنم استھان کے سامنے پہنچا تو سکھ برادری کے رہنماء سردار جنم سنگھ کی قیادت میں سکھ برادری کی طرف سے جلوس کے شرکاء پر گل پاشی کی گٸی اور امت مسلمہ کو ان کے آخری نبی کی دنیا میں آمد کی مبارکباد دی گئی، سکھ برادری کی طرف سے جلوس کے شرکاء میں کھانے پینے کے مختلف اشیاء بھی تقسیم کی گئیں، جلوس میں شریک عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اپنے انداز میں نبی رحمت کی آمد کی خوشیاں منا رہا ہے جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا میلاد چوک گول چکر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا جہاں سیاسی و سماجی رہنماء اور علماء کرام شان رسالت پر گفتگو کی اس موقع پر اتحاد امت, ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لٸے خصوصی دعاٸیں بھی کی.
چوک قریشی مظفر گڑھ سے جمشید سہرانی کی رپورٹ کے مطابق جشن آمد رسول کی خوشی میں سہرانی بائی پاس سے چوک قریشی 12ربیع الاول کا جلوس کا دلکش سماں۔عاشقان رسول نےسبز جھنڈوں کے ساے میں جلوسوں کا انتظام کیا۔اس موقع پر نبی `اخرالزمان کی آمد کے موقع پر اپنے جوش و جزبے کا مظاہرہ کرتے ہوے دشمنان اسلام کو یہ تاثر دیا کہ عاشقان مصطفی ابھی زندہ ہیں۔اور اپنے پیارے حبیب کی عظمت پر جانیں نثار کرنے کا جزبہ رکھتے ہیں۔جلوسوں میں قصبہ بدھ سے مولانا بشیر احمد کی قیادت میں اس کے علاوہ غازی گھاٹ بصیرہسے تمام جلوس مفتی اللہ بچایا کی نگرانی میں چوک قریشی میں یکجا ہوا۔جہاں پر مفتی اللہ بچایا نے عظمت مصطفی کی آمد بارے بیان سے عاشقان رسول کے دلوں کو منور فرمایا۔اس کے بعد دربارعالیہ پیر عبداللہ شاہ بخآری پر دعا کے بعد اختتام پذیر ہوا۔جس میں ،SHO تھانہ کرمداد قریشی عمران حمیدماڑھا نے اپنی زیر نگرانی سخت سیکیورٹی تشکیل دی۔اور اپنی موجودگی میں تمام انتظامات سنبھالے.

پیرمحل سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار وقاص شریف کی رپورٹ کے مطابق سند یلیا نوالی میں ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی جشنِ آمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ اس ضمن میں دربار عالیہ قُطبیہ سند یلیا نوالی سے مرکزی جلوس زیر سجادہ نشین پیر سید قطب علی شاہ عرف علی بابا کی سربراہی میں نکالا گیا اس جلوس میں ہزاروں عشاق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی ۔ جب یہ جلوس ملتان فیصل آباد روڈ پر پہنچا تو گردونواح کے درجنوں جلوس اس کارواں کا حصہ بن گئے ۔ منظر یہ تھا کہ انسانوں کا سمندر اپنے آقا و مولا سے اظہار عقیدت کے لئے امڈ چکا تھا جلوس میں درجنوں ٹریکٹر ٹرالیاں اور سیکنڑوں موٹر سائیکل تھے ۔ عاشقان رسول عقیدت مصطفیٰ میں نعرے لگا رہے تھے اور نعت خوانی کر رہے تھے ۔ جلوس پنڈی غازی آباد پہنچنے کے بعد واپس دربار عالیہ قُطبیہ پر آیا جہاں مقررین نے خطابات کئے اور نعت خوانوں نے خوبصورت انداز سے آقا کی شان بیان کی ۔ آخر میں لوگوں میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔
جلالپور پیر والہ سے نامہ نگار محمد ساجد ڈاہا نے رپورٹ دی ہے کہ تحصیل جلالپور پیر والہ کے علاوہ نواحی علاقہ جگووالا میں بھی جشنِ عید میلاد النبی کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی جگووالا سے شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پل ملنہاس پر ختم ہوئی جہاں پر خصوصی بیان پیر سید شفقین مصطفیٰ گیلانی نے کیا مولوی جاوید مولوی عرفان قاری فاضل نے بیان کیا جس میں سردار اعجاز خان بلوچ چئر مین زکوٰۃ کمیٹی جگووالا۔ سیاسی وسماجی شخصیت سردار کاظم خان بلوچ یونین جگووالا۔ اویس خان بلوچ ۔ یوسف خان بلوچ ۔ عبدالحمید بلوچ ٹکٹ ہولڈر یونین کونسل جگووالا۔ ممتاز بلوچ ۔اور ملک دلدار ڈاہا نے بھی شرکت کی.

Leave a reply