ڈیرہ اسماعیل خان: بے ہنگم ٹریفک نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی

باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(احمدنواز مغل)بے ہنگم ٹریفک نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ، شہر کے اہم چوکوں چوراہوںپر ٹریفک سگنل نصب نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے ،بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظرٹریفک سگنل کی اہمیت بڑھ گئی ہے اوروقت کاتقاضہ ہے ،ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوںکاڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان سے شہر کی مین شاہرائوں پر ٹریفک سگنل نصب کرانے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں چوکوں اوربازاروں میں ٹریفک سگنل نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہاہے جبکہ ٹریفک پولیس رش کو کنٹرول کرنے میں قاصرنظرآتی ہے ۔بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے عوام کوآمدورفت میںمشکلات کاسامناہے اورمنٹوںکاسفرگھنٹوںمیںطے ہوتاہے۔ٹریفک سگنل نصب نہ ہونے کی وجہ سے اکثروبیشترناخوشگوارواقعات پیش آنامعمول بن گیا ہے جبکہ حادثات میں اضافہ ہوگیاہے۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوںنے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان سے شہر کی مین شاہرائوں اوربازاروں میں ٹریفک سگنل نصب کرانے کامطالبہ کیاہے تاکہ ٹریفک کے مسائل پر قابوپایاجاسکے۔

Leave a reply