چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کیلئے ہائیکورٹ کے 4 ججز کے نام تجویز کر دیئے

0
47

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ کے لیے ہائیکورٹ کے 4 ججز کے نام تجویز کر دیئے۔

ججز تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 24 اکتوبر بروز پیر کو طلب کر لیا گیا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال اجلاس کی صدارت کریں گے۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس سے قبل چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے لیے ہائیکورٹ کے 4 ججوں کے نام تجویز کر دیئے، جن ججز کے نام تجویز کیے گئے ہیں ان میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سیّد حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی شامل ہیں۔

جوڈیشل کمیشن تمام نامزد گیوں کا جائزہ لیکر تعیناتی کی سفارش کا فیصلہ کرے گا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بعد مزید دو سینئر ججوں اور سپریم جوڈیشل کمیشن کے اراکین نے بھی عدالت عظمیٰ میں خالی اسامیاں پر کرنے کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھاتھا

سپریم کورٹ میں ججوں کی تعیناتی کے حوالے سے جسٹس طارق مسعود اور جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس عمر عطابندیال کے نام خط میں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ میں کوئی اسامی خالی ہونے کی صورت میں آئین کے آرٹیکل 175 اے (8) کے تحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس خود بخود شیڈول ہونا چاہیے۔

انہوں نے لکھا کہ کمیشن کے مجموعی ارکان کی اکثریت سپریم کورٹ کی ہر اسامی کے لیے ایک جج کی نامزدگی پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے۔

Leave a reply