باغی ٹی وی ، راجن پور : بی ایم پی کمانڈنٹ نے اپنے کماؤپوت کانسٹیبل کوانچارج تھانہ لگاکر4 نائب دفعدار ماتحت کردئے،سینئر آفیسروں میں بے چینی پھیل گئی۔عوامی و سماجی حلقوں کا کمشنر ڈیرہ غازیخان سے نوٹس لینے کامطالبہ
تفصیل کے مطابق بی ایم پی کمانڈنٹ راجن پور نے اپنے کماؤپوت کانسٹیبل اللہ رکھیا کو انچارج بی ایم پی تھانہ دلبر تعینات کرکے قانون قاعدے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ،ایس ایچ او سیمت چار سینئر آفیسرنائب دفعداروں کو ایک کانسٹیبل کے ماتحت کردیا،اس کانشٹیبل(سوار) اللہ رکھیا کے ماتحت کئے جانے والوں میں ایس ایچ او نائب دفعدار کاشف علی مزاری،سوال دین نائب دفعدار،محمد قاسم نائب دفعداراورمحمد افضل نائب دفعدار شامل ہیں ،جس سے ان آفیسران سمیت دوسرے افسروں میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے اور سوال یہ پیداہوچکا ہے کہ بی ایم پی راجن پور میں دفعدار ،نائب دفعدار نااہل اور کرپٹ ہیں جس کی وجہ بی ایم پی کمانڈنٹ کو ایک انتہائی جونئر سوار (کانسٹیبل ) کو تھانے کا انچارج لگادیا گیا ہے اور یہ بھی کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس راجن پور کا کارنامہ ہے کہ اسی نے تھانوں میں ان پڑھ کانسٹیبل انچارج تعینات کردئے ہیں جبکہ سنئیرز تعلیم یافتہ کو کانسٹیبلوں کے ماتحت کردیا گیا با وثوق ذرائع کے مطابق پنجاب کے آخری ضلع راجن پور میں کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس راجن پور نے من مانی کرتے ہوئے اللہ رکھیا سوار(کانسٹیبل) کو لائن صدر سے بطور انچارج تھانہ دلبر تعینات کر دیا ،امداد حسین سوار کانسٹیبل کو لائن سے تھانہ بھنڈو والہ انچارج تعینات کر دیا ،جہانداد خان سوار کانسٹیبل کو تھانہ دھولی سے تھانہ مغل انچارج تعینات کر دیا ،شکیل احمد سوار کو لائن سے انچارج تھانہ شیخ والہ تعینات کر دیا ،محمدچاندسوارکو تھانہ دلبر سے لائن صدرجبکہ سلیم جان بڈلانی سوار کو تھانہ ماڑی تعینات کردیاگیا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ تھانوں میں انچارج تعینات ہونے والے کانسٹیبل ان پڑھ ہیں اپنا نام لکھنے سے بھی قاصر ہیں جبکہ ان کے سنئیر جو انکے ماتحت لگے ہیں وہ سب اعلی تعلیم یافتہ ہیں، اس کے علاوہ ذرائع کاکہنا ہے سوار اللہ رکھنا مبینہ طورپر بھاری تعداد میں سرکاری گولیاں بیچنے میں بھی ملوث ہے جس کے خلاف ہونے والی انکوائری کودبادیا گیا ہے، عوامی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
Shares: