خیبر پختونخوا میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کے ممکنہ گورنر راج کے اشارے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وفاق میں ہمت ہے تو گورنر راج نافذ کرکے دکھائے، ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کا راج ہے، کسی اور راج کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے بند کمروں میں پالیسیاں بنا کر خیبر پختونخوا پر مسلط کیں، انہیں زمینی حقائق کا ادراک کرنا چاہیے۔دوسری جانب سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، اور خبردار کیا کہ صوبے میں اگر بدمعاشی ہوئی تو گورنر راج لگ سکتا ہے۔

اسی تناظر میں قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی واضح کیا کہ اگر صوبے کے حالات خراب ہوئے تو گورنر راج لگایا جا سکتا ہے، جس پر خیبر پختونخوا حکومت نے شدید ردعمل دیا ہے

ایران کی شادان گولڈ مائن میں سونے کے بڑے ذخائر دریافت

دنیا میں ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد 4 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی

بھارت نے فضائی پابندی کے باوجود پاکستان کو سری لنکا کیلئے امدادی اوور فلائٹ کی اجازت دے دی

روس کی چینی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی منظوری

آسٹریلیا ،انگلش کھلاڑیوں پر بغیر ہیلمٹ اسکوٹر چلانے پر قانونی کارروائی کا امکان

Shares: