گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں گناہ چھپانے کیلئے بدبخت نامعلوم ماں مردہ حالت میں نومولود بچہ پھینک کر فرارہو گئی۔معلوم ہواہے کہ تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی تھی کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ میں دیوار کے ساتھ ایک نومولود بچے کی نعش پڑی ہے جس پر پولیس نے اس کی نعش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد لاوارث قراردے کر میونسپل کمیٹی کے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

Shares: