لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کوکابینہ سمیت بحال کردیا ہے ، دوسری طرف محمود خان وزیراعلیٰ کے پی نے اسمبلی تحلیل کرنےکےحوالے سے انکاری نظرآتے ہیں ،اس سے عمران خان کی ساری امیدوں پر پانی پھرگیا ہے، جسے عمران خان ڈاکوکہتےتھے اس کے ہی ہاتھ میں سارا کھیل دے دیا ہے ، اسمبلیاں توڑنے کی خواہش بھی پوری نہ ہوسکی
اس حوالے سے سینیئر صحافی تجزیہ نگار مبشرلقمان کہتےہیں کہ لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو کابینہ سمیت بحال کردیا ہے اور ساتھ ہی چوہدری پرویز الٰہی سے یہ یقین دہانی تحریری طور پر حاصل کرلی ہے کہ وہ اسمبلیاں نہیں توڑیں گے اور اس سےایک بات یہ بھی ثابت ہوگئی کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے عمل کو ہائی کورٹ بھی غیرقانونی سمجھتی ہے، اس حوالے سے کل جب لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہورہی تھی تو سماعت کے دوسرے سیشن میں چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل علی ظفر نے عدالت کو لکھ کر دے دیا کہ میں اسمبلی تحلیل نہیں کروں گا
اس سے یہ بات تو ظاہر ہوگئی کہ عمران خان کا خواب چکنا چور ہوگیا ، اور جو عمران خان یہ چاہ رہے تھے کہ جمعہ کے دن اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی وہ تو نہ ہوسکیں،
مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے بعد دوسری طرف چوہدری پرویز الٰہی جو کہ پنجاب اسمبلی میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے تو اس وقت پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین کی تعداد ڈیڑھ سو کے لگ بھگ تھی تواس سے یہ بھی ثابت ہوگیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو مطلوبہ حمایت بھی حاصل نہیں تھی
اس دوران چوہدری پرویز الٰہی نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام منصوبے مکمل کریںگے ، یہ بات چوہدری مونس الٰہی اور پرویز الٰہی کو بھی پتہ ہے کہ عمران خان اگلی بار چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نہیں بنائیں گے اور نہ ن لیگ چوہدری پرویز الہی کو کھی وزیراعلیٰ بنانے گی ، منڈی بہاوالدین میں مونس الٰہی کے لیے اربوں روپے کے منصوبے جاری کیے تھے اب وہ بھی اربوں روپے لگائیں گے ،مبشرلقمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اب عمران خان کو یہ جواب دیں گے کہ عدالت نے اسمبلی توڑنے سے روک رکھا ہے، تو یہ بھی عمران خان کی خواہش پوری نہیں ہوگی ، ان کا کہنا تھا کہ انہوںنےپہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان اسمبلیاں نہیں توڑ سکے گا
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالت نے پرویز الٰہی کومشروط طور پر بحال کردیا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان نے بھی اسمبلی تحلیل ابھی نہیںکریںگے ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ محمود خان نے کہا کہ جب عمران خان حکم دیںگے تو اسمبلی توڑ دیں گے ،ایسے کب ہوگا ،مبشرلقمان نے کہاکہ جسے عمران خان ڈاکو کہتے تھے اس نے واقعی یہ ثابت کردکھایا اور پھر یہ بھی ہوگا کہ پنجاب اسمبلی کے باہر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف احتجاج کروایا جائے گا پھر کتنے لوگ احتجاج کریں گے لبرٹی میں ہونے والے احتجاج کو سب نے دیکھ لیا
مبشرلقمان نے کہا کہ اس سارے بحران کی وجہ سے ملک میں معاشی صورت حال ابتر ہے ، اسٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی ہے ، لوگوں کےلیے اپنے بچوں کی تعلیم مشکل ہوگئی ہے،فیسیں ہی ادا نہیں کرسکتے اور پھر اس کے ساتھ ساتھ صحت کے میدان میں بھی صورت حال اتنی اچھی نہیں ہے ،ان کا کہنا تھا کہ اس ساری صورت حال کا ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہی ہے ، گھر گھر میں لڑائی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان انتظار کرو جب تمہیں نااہل کیا جائے گا اور پھر سب دیکھیں گے ، جب ٹیریان کو اپنی بیٹی کہیں گے