تونسہ ضلع کے نوٹیفکیشن میں تاخیر تشویشناک ہے۔خواجہ شیراز

باغی ٹی وی ، ڈیرہ غازی خان (شہزاد خان نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تو نسہ کو ضلع بنانے کے اعلان پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔چودھری پرویز الٰہی نے تونسہ کو ضلع بنانے کا اعلان کرکے اپنا وعدہ نبھایا۔ تونسہ کے عوام بھی چودھری پرویز الٰہی کے ممنون ہیں۔خواجہ شیراز محمود نے کہا کہ چار اضلاع کے نوٹیفکیشن جاری ہو چکے ہیں، تونسہ ضلع کا نوٹیفکیشن میں تاخیر تشویشناک ہے۔تونسہ کے علاوہ چار اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز بھی تعینات ہو چکے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ضلع کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر تونسہ کے عوام میں بے چینی اور اضطراب پایا جا رہا ہے۔ عوام مضطرب ہیں کہ اعلان کے باوجود نوٹیفکیشن کیوں نہیں جاری ہوا۔ نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر شدید عوامی رد عمل سامنے آ رہا ہے۔خواجہ شیراز محمود نے کہا کہ تونسہ کے عوام کا مطالبہ ہے کہ تونسہ کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جلد از جلد جاری کیا جائے۔ضلع تونسہ کے نوٹیفکیشن کے اجراء کی تمام عوامی حلقے بھرپور تائید کر رہے ہیں۔تونسہ کے نوٹیفکیشن کے اجراء میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔انہو ں نے کہا کہ تونسہ ضلع کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے والے دراصل عوام سے دشمنی کر رہے ہیں۔خواجہ شیرازمحمود نے مزید کہا کہ تونسہ کے عوام وزیراعلیٰ پنجاب سے ضلع تونسہ اور تحصیل وہوا کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کے منتظر ہیں۔
٭٭٭٭

Comments are closed.