ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)گجو کے قریب گاوں عارب پلیجو میں جلدی بیماری وبائی صورت اختیار کرگئی ،گاؤں کے مرد ،عورتوں اور بچے بیماری میں مبتلا، ہلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کی طرف سے میڈیکل ٹیمیں روانہ
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں برسات اور سیلاب کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے گندے پانی سے ٹھٹھہ کے مختلف گاؤں گوٹھوں میں جلدی بیماری نے وبائی صورت اختیار کرلی ہے اور ہر عورت، مرد اور بچے میں یہ بیماری لگ گئی ہے ہلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کی طرف سے میڈیکل ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں اس سلسلے میں گجو کے قریب گاؤں عارب پلیجو میں ہلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کے چئیرمین حاجی محمد حنیف میمن کی طرف سے ایک میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں معائنہ کے دوران پتا لگا کہ گائوں کے زیادہ تر افراد میں جلدی بیماری پھیل گئی ہے جو بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اس کے علاوہ نزلہ زکام بخار اور ڈائییریا کے بھی لاتعداد مریض سامنے آئے،جن کا مفت علاج کیا جارہا ہے اس کے علاوہ سیلاب متاثرہ بچوں کو اسکولوں میں واپس لانے کے لئے بھی ہلال احمر پاکستان ٹھٹھہ نے مختلف اسکولوں میں تحائف باٹنے کاسلسلہ بھی شروع کیا تاکہ بچے دلچسپی سے اسکول آئیں گاوں عارب پلیجو میں حاجی حنیف میمن اور محکمہ تعلیم کے افیسر فدا حسین شاہ ، سماجی و سیاسی رہنما واحد بروھی نے دوسو بچوں میں تحائف تقسیم کئے
ٹھٹھہ : گاؤں عارب پلیجو میں جلدی بیماری نے وبائی صورت اختیار کرلی،ہلال احمر کی ٹیمیں روانہ
