کراچی :ڈاکٹروں نےمریضہ کا اپریشن ادھورا چھوڑکردوڑیں لگادیں،اطلاعات کے مطابق کورونا رپورٹ مثبت آنے پر ڈاکٹروں نے مریضہ کا آپریشن ادھورا چھوڑ کردوڑیں لگادیں ۔
ذرائع کے مطابق ڈاؤ ہسپتال اوجھا کیمپس کے امراض سینہ کے شعبے میں زیر علاج مریضہ 20 سالہ مدیحہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں ہی روک دیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے غائب ہوگئے،
ذرائع کے مطابق اس واقعے کی ایک شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی، شہری نے وزیر اعلی سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
ویڈیو بنانے والے شہری کے مطابق مریضہ کا 24 نومبر کو کورونا ٹیسٹ لیا گیا ، اس میں کوئی علامات نہیں تھیں، آپریشن 26 نومبر کو ہوا، سرجری کے دوران ہی کورونا رپورٹ مثبت آگئی جس کے بعد سرجن نے آپریشن ادھورا روک کر واپس ٹانکے لگا دئیے۔