بےشرمی کی انتہا:جہادیوں کا رقص اورمعصوم لاشیں

لاہور:پشاور میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے 100 سے زائد پولیس والوں کو شہید کردیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں ، قوم اس وقت بڑے صدمے میں ہے اور ملک بھر میں ٰایک خوف کی فضا قائم ہے ، جبکہ دوسری طرف ڈانس ہورہےہیں یہ کیسی انسانیت ہے ، یہ کہنا تھاکہ سینیئرصحافی مبشرلقمان کا جوملک کی سیاسی ، معاشی اور امن وامان کی صورت حال پرسیرحاصل گفتگو کررہے تھے

 

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ملک میں دہشت گردی کو ہوا دی ہے اوریہ وہ شخص ہے جو دہشت گردوں سے مذاکرات کا حامی ہے اور ان دہشت گردوں کو پاکستان لایا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ایک طرف ملک سخت مشکلات میں گھرا ہوا ہے لیکن دوسری طرف یہ کہا جارہا ہےکہ دہشت گردوں سے مذاکرات کیے جائیں ، مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے یہ سب کچھ کیا ہے ،فواد چوہدری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کل عدالت میں وہ عدالت کے استفسار پر کہ اب آئندہ ایسی جارحانہ گفتگو سے اجتناب کریں‌اس وقت عدالت میں توایسے کھڑا تھا جیسے کہ وہ بڑا معصوم ہے مگر ضمانت ملتے ہی اس نے اپنی توپوں کا رخ عدالت کی طرف کردیا ہے ، یہ وہی عدالتیں ہیں جن سے عمران خان کوریلیف ملتا رہا ہے مگراب کہا جارہاہے کہ عمران خان کا کیس خارج کیا جائے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ یہ کیسا بے رحم شخص ہے کہ اپنی اولاد کو ہی بھول گیا ،

 

مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں یہ کیس دائر تھا اوراب وہ یہ چاہتا ہے کہ عدالت بھی اس کے حق میں فیصلہ دے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے جو نوازشریف کو طعنے دیتا تھا کہ نوازشریف ایمپائر کے بغیر نہٰیں کھل سکتا اب خود نوازشریف کی طرح ایمپائرکی تلاش میں ہے ،مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مولانا طارق جمیل کی گفتگو سنی ہے جس میں وہ دہشت گردوں کی طرف سے ہونے والے حملوں کوبڑے ہی معذرتخوانہ انداز سے جواز بخشنے کی کوشش کررہےہیں ، ان کا کہنا تھا کہ میں مولانا کی بڑی عزت کرتا ہوں مگرمجھے دکھ ہوا ہے کہ وہ اس قسم کی گفتگو کررہے ہیں ان کو اپنے بیانات کا جائزہ لینا چاہیے ،

مبشرلقمان کہا کہنا تھا کہ اب تو عدالت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی‌ ہیں کہ ان دہشت گردوں کوکون لے کرآیا ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی بول اٹھے ہیں، مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس ملک کو یہ دہشت گردی دی ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف کو اب سامنے آجانا چاہیے اور واضح کردینا چاہیے کہ اس ساری دہشت گردی کا ذمہ دار عمران خان ہے وہی دہشت گردوں سے مذاکرات کا حامی ہے ،

مبشرلقمان نے کہا کہ دوسری طرف ن لیگ کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں ، شاہد خاقان عباسی کا استعفیٰ بھی آگیا ہے اب پتہ چلتا ہے کہ ن لیگ اپنےآپ کو بچا بھی سکتی ہے یا کہ نہیں ،ان کا یہ بھی کہناتھا کہ رات چوہدری وجاہت حسین کے گھر پرپولیس کا چھاپہ پڑا ہے اور مونس الٰہی ویسے ملک سے بھاگا ہوا ہے،چوہدری پرویز الٰہی کو بھی اپنی اوقات کا پتہ چل گیا ہے ، آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا ؟

Comments are closed.