وزیرخزانہ نے پاکستان کےدیوالیہ ہونےکی قیاس آرائیوں کو پھرمسترد کردیا
اسلام آباد:وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں۔ٹویٹر پیغام میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلےایک سال میں دیوالیہ کےامکانات کو کم ترین سطح پر رکھا گیا ہے، پاکستان اپنے تمام مالیاتی وعدوں کی پاسداری جاری رکھے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی رہنما نےملک کے دیوالیہ ہونے کے امکانات کو93 فیصد پیش کیا۔
#Bloomberg pitches Pakistan’s one year probability of default at a low of 10% as opposed to a highly dubious number of 93% circulated by an unscrupulous local political leader a few days ago.
Pakistan will inshaAllah continue to honor its all financial commitments on time! pic.twitter.com/XPbAH7unEh
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) November 25, 2022
خیال رہے کہ آج اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لئے زری پالیسی کی منظوری دی گئی، اجلاس میں شرح سود 100 بیسس پوائنٹس یعنی ایک فیصد بڑھا کر 16 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آنے کے بعد یہ دوسری مانیٹری پالیسی ہے، اس سے قبل بڑھتی مہنگائی کے پیش نطر مانیٹری پالیسی مسلسل سخت کی جارہی تھی اور اس پالیسی کے تحت رواں سال اب تک شرح سود میں 625 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔