لاہور:پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اسحاق ڈار ابھی تک نمبروں کی ہیر پھیر سے باہر نہیں آسکے۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کو معلوم ہے کے پاکستان کی معیشت کو پی ڈی ایم نے دیوالیہ کر دیا ہے، اسحاق ڈار بتائیں کہ صنعتیں کیوں بند ہو رہی ہیں۔

حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کئی گنا کیوں بڑھ گئی، عالمی ادارے کیوں ہماری معیشت کو ڈاؤن گریڈ کر رہے ہیں؟ زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں اور وزیر خزانہ جھوٹے نمبر لے کر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ ملک کو سنجیدہ معاشی فیصلہ سازی کی ضرورت ہے کسی فنکاری کی نہیں۔

Shares: