پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کے پہلے سپر مون کا شاندار نظارہ کیا گیا، جو سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق کی سمت طلوع ہوا اور عام چاند سے تقریباً 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون کے دوران چاند زمین کے قریب ہونے کی وجہ سے زیادہ بڑا اور چمکدار دکھائی دیتا ہے۔ رواں بار کا سپر مون دراصل “ہارویسٹ سپر مون” ہے، جو اپنے عروج پر 99.8 فیصد روشن نظر آیا۔دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ سپر مون سیارہ زحل کے قریب دکھائی دیا، جو چاند کے بائیں جانب دیکھا جا سکتا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قدیم زمانے میں کسان اس روشن سپر مون کو اپنی خزاں کی فصلیں کاٹنے کے لیے استعمال کرتے تھے، اسی لیے اسے "ہارویسٹ مون” کہا جاتا ہے۔
فزکس کا نوبیل انعام تین امریکی سائنسدانوں کے نام
ماسکو فارمیٹ اجلاس میں افغانستان میں غیر ملکی افواج کی موجودگی مسترد
اسرائیلی جارحیت کے 2 سال ، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 92 فیصد مکانات ملبے کا ڈھیر
کراچی پولیس نے برطانوی پولیس افسر کا گم سامان برآمد کر کےحوالے کر دیا