ٹھٹہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی )مچھلی کاشکاری اپنے لگائے جال میں پھنس کر جاں بحق
تفصیل کے مطابق گھارو میربحر محلہ کا رہائشی مچھلی کے شکار کے دوران جان کی بازی ہار گیا متوفی کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ گھارو شہر میر بحر محلہ کا رہائشی جمن ولد علی محمد ملاح گزشتہ رات گھر سے مچھلی کا شکار کرنے کا کہہ کر گیا تھا تاہم واپس گھر نہ پہنچنے پر اسکے ورثاء نے تلاش شروع کردی تو متوفی کی نعش ایک کھڑے ہوئے پانی کے تالاب سے ملی، ورثاء کے مطابق متوفی اکثر اسی تالاب پر مچھلی کا شکار کرنے کے لئے جایا کرتا تھا اور گزشتہ روز بھی اسی ہی تالاب پر وہ مچھلی پکڑنے گیا تھا جو مچھلیوں کے لئے بچھائے گئے جال میں خود ہی پھنس کر جان کی بازی ہار گیا اور ورثاء کے کہنے کے مطابق متوفی کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے یہ ایک حادثہ تھا۔
Shares: