ڈی آئی خان :شہریوں نے سرکاری آٹے کا ٹرک لوٹ لیا

ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار):شہریوں نے سرکاری آٹے کا ٹرک لوٹ لیا ،پولیس نے مزید 3 ٹرکوں میں موجود آٹے کو لٹنے سے بچالیا
تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درازندہ میں بے صبرے شہریوں نے سرکاری آٹے کا ٹرک لوٹ لیا ، پولیس نے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کرکے مزید 3ٹرک آٹا لٹنے سے بچا لیے، مفت آٹے کی تقسیم روک دی گئی ۔ ڈیرہ اسماعیل خان سب تحصیل درازندہ کے مقامی لوگوں نے محکمہ فوڈز کی ملی بھگت سے لوگوں آٹا لوٹنے پر مجبورکردیا اور لسٹ میں موجودنام ہونے کے باوجودمنظورنظر کو نوازنے کے لیے محکمہ فوڈ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے آٹے کے ٹرکوں کو لوٹ لیا گیا ۔مقامی لوگوں نے محکمہ فوڈ اہلکاروں پر الزام عائد کردیاہے کہ کچھ مقامی لوگ جو صبح سے آٹے کی فراہمی کا انتظار کر رہے تھے پھر ان کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو محکمہ فوڈ کے آئے ہوئے لوگوں کے ساتھ مل کر آٹے کے ٹرک لوٹنے کا ڈرامائی انداز اپنایا گیا۔پولیس نے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کرکے مزید 3ٹرک آٹا لٹنے سے بچا لیے۔ اس موقع پرمفت آٹے کی تقسیم روک دی گئی ۔ مستحق شہریوں میں مفت آٹے کی تقسیم کیلئے چار ٹرک آٹا بوائز کالج لایا گیا تھا۔ ضرورت مند ٹرک پر چڑھ گئے اور مفت آٹے کی تقسیم خود شروع کردی۔ ٹرک پر چڑھے لوگوں نے دس کلو آٹے کے تھیلے لوگوں میں پھینکنے شروع کر دیے ۔

Leave a reply