باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے)شیخوپورہ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور ہمیشہ عوامی خدمت رہا ہے۔پچھلے دس سالوں جب بھی ملک میں ترقی کیسفر اور عوامی خدمت کے دور کا آغاز ہوا تو عمرانی فتنے نے رکاوٹیں ڈال کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا شیخوپورہ کے علاقے منصور آباد میں گیس فراہمی کے منصوبے کی اپ گریڈیشن کے کام کے آغاز کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ منصور آباد کو گیس کے انتہائی کم پریشر کا سامنا تھا پی پی 139 کے ضمنی الیکشن میں عوام سے کیا گیا وعدہ ایک ماہ سے بھی کم عرصہ میں پورا کردیا ہے اس منصوبے پر گیارہ ملین روپے لاگت آے گی اور یہ ایک ماہ میں مکمل ہوگا،شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں حاجی طارق ڈوگر اور یاسر اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اسی برس واپس آرہے ہیں جب محمد نواز شریف ملک میں آ?یں گے تو نا تو عمرانی فتنہ نظر آے گا اور نہ ہی اس کے حواری جھوٹ فراڈ اور افراتفری کی سیاست کو جاری رکھ سکیں گے۔رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کے ڈرامے اور ارشد شریف کے قتل کے اصل حقائق قوم تک پہنچانے کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جوڈیشل کمیشن کی تکمیل کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔عمران خان نے وزیر آباد میں صرف فلاپ لانگ مارچ سے جان چھڑانے کے لیے خود ساختہ حملے کا ڈرامہ رچایاجو بے نقاب ہوچکا ہے اور عوام نے بھی اسے مسترد کردیا ہے عنقریب وہ وقت بھی آنے والا ہے جب عمرانی فتنے کو منہ چھپانے کے لیے بھی جگہ نہیں ملے گی۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








