کراچی: پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینیمیٹڈ فلم ”دی گلاس ورکر“ کانز فلم فیسٹیول میں پیش کردی گئی ہے۔
باغی ٹی وی : مانو اینیمیشن اسٹوڈیو کی بنائی ہوئی یہ فلم جیو فلمز اورمانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے رواں موسم گرما میں پاکستان بھر میں ریلیز کی جائےگی، فلم ”دی گلاس ورکر“ کانز فلم فیسٹیول میں پیش کیے جانے کے موقع پرپاکستان کریسنٹ کلیکٹیوکی جانب سے فلم بنا نے والوں کے لیے پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا،ڈائریکٹر عثمان ریاض نے بتایا کہ میں نے یہ سفر 10 برس پہلے 2014 میں شروع کیا تھا اور اس وقت کسی کو بھی یقین نہیں تھا کہ یہ فلم اس قدر شہرت حاصل کرے گی –
واضح رہے کہ ”دی گلاس ورکر“ برصغیر کی پہلی فلم ہے جسے اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول 2024 میں مقابلے کیلئے منتخب کیا گیا،”دی گلاس ورکر“ ہالی ووڈ اور جاپانی اینیمیٹڈ فلموں کے ساتھ سرکاری مقابلے کیلئے منتخب کی گئی جو بہت بڑا اعزاز ہے۔