حکومت نے پٹرول مہنگا کرکے عیدی کا تحفہ دیا ہے:شیری رحمان

0
49

کراچی :حکومت نے پٹرول مہنگا کرکے عیدی کا تحفہ دیا ہے:شیری رحمان نے حکومتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اوراب وہ غریب عوام پر بوجھ ڈال کرگزارا کررہی ہے

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں‌ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے حکومتی فیصلوں کوآڑے ہاتھوں‌ لیتے ہوئے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ،شیریں رحمان نے کہا ہے کہ وہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کی مذمت کرتی ہیں‌

شیریں رحمان نے حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر کہاہے کہ عید سے پہلے تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ قابل افسوس ہے،

شیری رحمان کہتی ہیں‌ کہ کیا حکومت نے عوام کو عید پر یہ رلیف دیا ہے؟تباہی سرکار منی بجٹ پیش کر کہ کہتی ہے عوام کو رلیف دیا ہے؟

شیرں رحمان کہتی ہیں‌ کہ پہلے ہی مہنگائی کی مجموعی شرح 12 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے،پیٹرولیم لیوی کا حدف حاصل کرنے کے لئے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا جا رہا، حکومت تیل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے،

Leave a reply