باغی ٹی وی ،چونیاں (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی جناح ہال چونیاں میں ہاتھ سے لکھے گئے قرآن پاک کے نسخے کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔ہاتھ سے لکھے قرآن مجید کے اس نسخے کو دیکھنے کے لے شہریوں کی بڑی تعداد نے ہال کا رخ کیا ہے تفصیلات کے مطابق چونیاں ظہیر آباد کالونی کے رہائشی مرزا اکبر بیگ نے اللہ تبارک وتعالیٰ اور نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں ایک سال کی مسلسل جدوجہد کے بعد ہاتھ سے لکھے گئے قرآن مجید فرقان حمید کے نسخے کو مکمل کرنے کے بعد جناح ہال میں ایک پروقار تقریب کی رونمائی منعقد کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآن پاک کے نسخے کو دیکھنے کے لیے جناح ہال کا رخ کیا اس موقع پر ہاتھ سے لکھنے والے قرآن پاک کے کاتب مرزا اکبر بیگ کا کہنا تھا۔ دو سال قبل حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے در مبارک مدینہ منورہ پر مانگی دعا پوری ہو گئی ہے اب اس قرآن مجید کے نسخے کو کلیرنس سرٹیفکیٹ مل چکا ہے دوبارہ عمرہ کی سعادت کے جا کر اور اپنے ہاتھ سے لکھے ہو قرآن کے اس نسخے کو مسجد نبوی کے گیٹ نمبر پانچ قرآن محل میں رکھنے جاؤں گا۔ شہریوں نے کاتب اکبر بیگ کے اس عمل کو خوب سراہا۔۔

Shares: