باغی ٹی وی ،تونسہ شریف( عبدالسلام نامہ نگار) ممبران تونسہ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس تونسہ شریف کا اہم اجلاس،صدر تونسہ پریس کلب عظمت فاروق بزدار نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ مزمل قریشی جنرل سیکرٹری تونسہ پریس کلب کی طرف سے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔اجلاس میں تونسہ ضلع کا معاملہ زیر بحث آیا تمام ممبران نے تونسہ ضلع کے حوالے سے ،سابق سی ایم پنجاب سردار عثمان خان بزدار ممبر قومی اسمبلی خواجہ شیراز محمود اور ایم پی اے پی پی 285 خواجہ داؤد سلیمانی کی انتھک کاوشوں کو سراہا گیا اور جماعت اسلامی تونسہ،اہلیانِ تونسہ و کوہ سلیمان مقامی صحافیوں اور سول سوسائٹی کے جذبے اور کردار کی تعریف کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی طرف سے تونسہ ضلع کے اعلان کے بعد نوٹیفکیشن کی تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک متفقہ قرار داد بھی پاس کی گئی۔قرار داد میں تونسہ کے منتخب ممبران سے مطالبہ کیا گیا کہ نوٹیفکیشن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیکر تمام منتخب نمائیندگان کو نوٹیفکیشن جاری کرانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔قرار داد میں تونسہ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس تونسہ کے تمام ممبران نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سی ایم پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے بھی پرزور مطالبہ کیا گیا کہ تونسہ کی عوام کی تکالیف اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد ضلع تونسہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ عوام میں پایا جانیوالا اضطراب ختم ہو۔ اجلاس کے اختتام پر پاکستان میں پائیدار امن کیلیے دعا کرائی گئی

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں