شیخوپورہ : نواحی گاؤں ہچڑ میں 8 افراد کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے – ہاشم ڈوگر

باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے)صوبائی وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کی ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس۔ وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہچڑ میں 8 افراد کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے تھانہ لاری اڈا میں تعینات پولیس اہلکار ظفراقبال اگر قاتل کو بروقت گرفتار نہ کرواتا تو مزید قیمتی جانیں بھی ضائع ہو سکتی تھیں۔ ملزم نے ایک روز قبل اپنی والدہ اور گاؤں کے دیگر افراد کو زخمی کیا مگر نارنگ منڈی پولیس نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے رہا کردیا۔ جس پر تحقیقات کر کے تھانہ نارنگ منڈی کے ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور گشت پر معمور پیٹرولنگ پولیس کے خلاف بھی غفلت برتنے پر ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب سے گزارش کی ہے کہ بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکار ظفر اقبال کو انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے۔ اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.