بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کے دعوؤں کی واضح تردید کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

بھارتی نیوز چینل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور اینکر شیو اروڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر بھارتی فوج کا سرکاری بیان شیئر کیا۔بھارتی فوج نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔”اس سے قبل متعدد بھارتی نیوز چینلز اور ویب سائٹس نے خبر دی تھی کہ آپریشن سندور کے بعد پہلی بار سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔لیکن بعد میں بھارتی فوج کی تردید کے بعد ان تمام خبروں کو حذف کر دیا گیا۔سوشل میڈیا پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دی گئیں۔

تجزیہ کاروںً کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی میڈیا نے غیر مصدقہ اور اشتعال انگیز خبریں پھیلائیں، لیکن اس بار خود بھارتی فوج نے اپنے میڈیا کو جھوٹا ثابت کر کے صورتحال واضح کر دی۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی اس وضاحت کا مقصد ایل او سی پر کشیدگی کو بڑھنے سے روکنا اور مصنوعی واویلے کو ختم کرنا تھا۔

برطانیہ: اسٹڈی ویزا پر آ کر سیاسی پناہ ، یونیورسٹیوں پر ممکنہ پابندیاں

بحریہ ٹاؤن میں ایف آئی اے کا چھاپہ، اہم فنانشل ریکارڈ برآمد

جمشید دستی کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل

پنجاب و سندھ اسمبلیوں میں بھارتی اقدامات کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور

Shares: