نیویارک میں خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے جس کے باعث بھارتی پارلیمانی سفارتی وفد کو کوڑے کے پیچھے چھپنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق ششی تھرور کی قیادت میں سفارتی وفد کو سکھوں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا، نیشنل پریس کلب واشنگٹن کی عمارت سے نکلتے ہوئے بھارتی وفد کو سکھوں نے گھیر لیا،خالصتانی مظاہرین کو دیکھ کر بھارتی وفد گاربیج ڈمپ کے پیچھے چھپ گیا، ششی تھرور اور بھارتی وفد مظاہرین کی وجہ سے چھپے رہے۔

https://x.com/SFJ_US_Official/status/1930342054732632167

واشنگٹن میں موجود اعلیٰ سطحی بھارتی وفد کے غیر سنجیدہ رویہ پر بھارتی عوام سیخ پا ہے،بھارت کا اعلیٰ سطح وفد گیانا، پاناما، کولمبیا اور برازیل میں ناکامی کے بعد واشنگٹن پہنچا ہےبھارت کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت ششی تھرور کر رہے ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’اعلیٰ سطحی وفد میں شامل سینئر سیاست دان ششی تھرور محفل میں گانے گا کر وقت ضائع کرتے رہے‘‘سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی جانب سے اس پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے،بھارتی عوام کی جانب سے ششی تھرور اور دیگر وفد اراکین کو کڑی تنقید کا سامنا ہے،

Shares: