ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے شیڈول اور تاریخوں کے باضابطہ اعلان کے بعد بھارتی میڈیا اور سابق کھلاڑیوں کو شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو طویل عرصے سے ایونٹ کو منسوخ کروانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا جو کئی ماہ سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس کو ناکام بنانے اور ایشیا کپ کو ملتوی یا ختم کروانے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہا تھا، اب خود اپنی حکومت اور کرکٹ بورڈ پر تنقید کر رہا ہے۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے تمام ارکان کو دھمکیاں دیں اور کہا کہ ڈھاکا میں کوئی اجلاس نہیں ہوگا، بصورت دیگر بھارت اس اجلاس کا بائیکاٹ کرے گا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں 9 سے 28 ستمبر تک کیا جائے گا، جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ 14 ستمبر کو شیڈول کیا گیا ہے، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔
بھارتی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی،مانچسٹر ٹیسٹ ڈرا
ایران اور افغانستان کا غزہ پر فوری او آئی سی اجلاس بلانے پر زور
اسرائیلی ماہرین تعلیم کا غزہ میں مظالم کے خاتمے اور امداد کی بحالی کا مطالبہ