بھارتی پارلیمنٹ کی ایوان بالا (راجیہ سبھا) میں مون سون سیشن کے دوران آپریشن "سندور” پر بحث کے دوران بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی رکن جیا بچن نے جذباتی خطاب کیا اور حکومتی بینچوں پر برہمی کا اظہار کیا۔
77 سالہ جیا بچن نے کہا، "جب آپ لوگ بولتے ہیں تو میں مداخلت نہیں کرتی، تو براہ کرم مجھے بھی مت روکیں، مجھے کنٹرول نہ کریں۔” ان کے خطاب کے دوران حکومتی بینچ سے کچھ ریمارکس دیے گئے جو سنائی نہیں دیے، لیکن جیا بچن نے جواب دیتے ہوئے کہا، "میں اس پر توجہ نہیں دوں گی، لیکن میرے کان تیز ہیں، میں سن لیتی ہوں، مگر کچھ نہیں کر سکتی۔”
اس موقع پر ان کے قریب بیٹھی شیو سینا کی رکن پریانکا چترویدی مسکراتی نظر آئیں۔جیا بچن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا، "اس آپریشن کو ‘سندور’ کیوں کہا گیا؟ خواتین کا سندور تو مٹا دیا گیا ہے۔” جب حکومتی ارکان نے مداخلت کی تو انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یا تو آپ بول لیں یا میں بولوں۔یاد رہے کہ "آپریشن سندور” ایک حالیہ سیکیورٹی آپریشن کا نام ہے جس پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔
گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ: جرمن کوہ پیما لورا ڈاہلمائر وفات پا گئیں
لندن کی فضائی حدود مبینہ "تکنیکی خرابی” کی وجہ سے بند،پروازیں معطل