لاہور:مریم نوازکے گاڑی چلانے کے خوبصورت اندازپرصحافی بھی خاموش نہ رہ سکاا،طلاعات کے مطابق مریم نواز آج پریس کانفرنس کے لیے خود گاڑی ڈرائیو کر کے پہنچیں جس پر صحافی اور مریم نواز کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔یہ مکالمہ اس قدر دلچسپ تھا کہ سننے والے بھی ششد رہ گئے

ادھراس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج لاہور میں پریس کانفرنس کے لیے خود گاڑی ڈرائیو کرکے آئیں۔ اس پر دوران پریس کانفرنس میں موجود ایک صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ آج ہمیں آپ کی ڈرائیونگ اسکلز کا بھی پتہ چل گیاہے۔

صحافی کے زبردست سوال پر مریم نواز نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘مہربانی آپ کی، ابھی آپ کو آہستہ آہستہ بہت ساری اور اسکلز کا پتہ لگ جاےگا’۔مریم نواز کے اس جواب پر وہاں موجود تمام افراد ہنس پڑے ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کہا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق فیصلے پی ڈی ایم کرے گی۔

Shares: