سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ)اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین ، مغوی خود ہی اغوا کار نکلا
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے تھانہ ائیر پورٹ، موضع کلووال میں، مورخہ 24.01.2024 بوقت 08:45 بجیدن علی وہاب ولد محمد عدنان ارشد بعمر 17 سال بسواری موٹر سائیکل اپنی ہمشیرہ مسمات فضین شہزادی کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلووال چھوڑنے گیا جو واپس نہ آنے پر نعمان ارشد نے پکار 15 پر کال کی نامعلوم ملزمان نے اس کے بھتیجے کو اغواء کر لیا ہے اور 15 لاکھ روپے تاوان مانگ رہے ہیں۔

پکار 15 پر موصول ہونے والی کال پر ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ غلام عباس اور ڈی ایس پی سمبڑیال سرکل رضا کار حسین شاہ اور تھانہ ائیر پورٹ رانا گلزار انسپکٹر فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ وقوعہ کی بابت مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش عمل میں لائی گئی۔

اغواء برائے تاوان کی بابت ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر مغوی کی بازیابی کے لیے دو ٹیمیں ڈی ایس پی سمبڑیال سرکل اور DSP / CIA سیالکوٹ کی زیر نگرانی تشکیل دیں جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24 گھنٹے کے اندر مغوی کو لاہور سے بازیاب کروایا اور مقدمہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے انٹیروگیٹ کیا گیا۔

مغوی کا والد بیرون ملک سعودی عرب روزگار کے سلسلہ میں مقیم ہے مغوی PUBG گیم کھیلتا تھا جس کو PUBG اکاونٹ خریدنے کے لیے دس لاکھ روپے درکار تھے اسکو یقین تھا کہ اس کا والد اس کام کے لئے رقم نہ دے گا اس لئے اس نے اغواء ہونے کا منصوبہ بنایا اور اپنی ہمشیرہ کو سکول کلو وال چھوڑ کر موٹر سائیکل سمبڑیال کھڑی کی اور علی نامی دوست کے پاس چلا گیا، وہاں پر اس نے فیملی واٹس اپ گروپ میں میسج کیا کہ آپ کے بچے کو اغواء کر لیا گیا ہے اگر اس کی ضرورت ہے تو 15 لاکھ روپے دو دن کے اندر اندر دے دو ۔

بعد اندراج مقدمہ مغوی کو ٹریس آؤٹ کرنے کے لئے کام شروع کر دیا اورجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24 گھنٹے کے اندر مغوی کو بحفاظت بر آمد کروالیا۔ مغوی اور اس مغوی کا ڈراپ سین سامنے آگیا۔

Shares: