گوجرخان: ایک ماہ قبل قتل ہونے والے سبزی فروش کے قاتل گرفتار

گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) ایک ماہ قبل قتل ہونے والے سبزی فروش کے قاتل گرفتار
تفصیل کے مطابق گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل سبزی فروش کو قتل کرنے والے 03 ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے
ملزمان میں علی قدر، زرین اور وقاص عارف شامل ہیں، ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پرسبزی فروش محمد شبیر کو اغواء کر کے تشددکا نشانہ بنایا تھا، ملزمان کے تشدد سے محمد شبیر جاں بحق ہو گیا تھا، ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی گوجرخان پولیس کو شاباش، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،

Leave a reply