60 سے زائد ہندؤوں کی آخری رسومات:اپنوں نے کیا انکارتودومسلمانوں نے حق اداکردیا

0
26

بھوپال: 60 سے زائد ہندؤوں کی آخری رسومات:اپنوں نے کیا انکارتودومسلمانوں نے حق اداکردیا،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ بھارت میں کئی لوگوں نے کورونا کے باعث جان کی بازی ہارنے والے اپنے ہی پیاروں کی آخری رسومات کرنے سے انکار کر دیا۔

بھوپال سےذرائع کے مطابق اس مشکل صورت حال میں دو مسلمانوں نے انسانیت اور جذبہ خیر سگالی کے تحت ایسے 60 سے زائد ہندؤوں کو شمشان گھاٹ لے جا کر ان کی آخری رسومات ادا کیں جن کے اہل خانہ نے کورونا کے ڈر کی وجہ سے انہیں بے یار و مدد گار چھوڑ دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دانش صدیقی اور صدام قریشی نامی دونوں مسلمان نوجوان روزے میں ہونے کے باوجود انسانیت کے ناطے یہ کام انجام دیتے رہے۔

مرنے والوں میں کچھ لوگ ایسے تھے جن کے اہل خانہ نے صرف اس لیے ان کی آخری رسومات ادا نہیں کیں کہ کہیں اُن کو بھی کورونا نہ ہو جائے

Leave a reply