” دی لیجنڈ آف مولا جٹ “ 30 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کے لیے تیار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والی فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ 30دسمبر کو بھارتی پنجاب کے سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی سینما چین PVR نے فلم کی ریلیز سے قبل اشتہاری مہم جاری کر دی ہے۔ان اشتہاروں کے مطابق فلم 30دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو اس سے قبل دبئی کے سینما میں معروف فلم میکر کرن جوہر بھی دیکھ چکے ہیں. سعودی عرب میں ہونے والے ریڈ سی انٹرنینشل فلم فیسیٹول میں رنبیر کپور نے پاکستان کو مولا جٹ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں بھی کسی پاکستانی فلم میں‌کام کرنے کا موقع میسر آیا وہ ضرور کریں گے.فلم کی بڑے پیمانے پر

کامیابی اور فوادخان کی بھارت میں مقبولیت دیکھتے ہوئے اب انڈیا بھی اپنے ملک میں فلم ریلیز کرنے پر مجبور ہو گیا ہے. یاد رہے کہ اب تک اس فلم نے دوسو کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے اور مسلسل بزنس کررہی ہے .امید ہے کہ فلم تین سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرے گی۔اس فلم میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جبکہ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں ماہرہ خان،عمائمہ ملک،گوہر رشید ،شفقت چیمہ ،نئیر اعجاز ،بابر علی اور صائمہ بلوچ شامل ہیں۔

Comments are closed.