اداکار گوہر رشید جو کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا حصہ ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ مجھے دو باتوں کی بہت خوشی ہے کہ ایک تو یہ کہ میںدا لیجنڈ آف مولا جٹ کا حصہ ہوں دوسرا یہ کہ فلم فائنلی ریلیز ہونے جا رہی ہے . گوہر رشید نے کہا کہ فلم کو دیکھنے کے لئے شائقین خاصے پرجوش ہیں اس چیز کا اندازہ ایڈوانس بکنگ کو دیکھ کر بھی لگایا جا سکتا ہے. جب مجھے دا لیجنڈ آف مولا جٹ آفر ہوئی تو مجھے بہت خوشی ہوئی بلال لاشاری چونکہ میرے بھائی بھی ہیں تو مجھے لگا کہ میں اپنے بھائی کا خواب پورا کرنے جا رہا ہوں. لہذا میں نے ہاں کر دی اور میرا کردار ماکھا نت بھی بہت زبردست ہے . میں لاہور میں پلا بڑھا مجھے پنجابی بولنی آتی ہے لیکن فلم
میں ٹھیٹھ پنجابی ہے اس لئے کبھی کسی لفظ پر اڑ جاتا تھا. لیکن سیٹ پر ٹرانسلیٹرز موجود ہوتے تھے وہ مطلب سمجھا دیا کرتے تھے. اس فلم میں ہم سب نے بہت محنت کی ہے لیکن بلال لاشاری کی بطور ڈائریکٹر بہت ہی زیادہ محنت ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ جیسی فلم پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں بنی . میں اپنے مداحوں سے یہ کہنا چاہوں گا کہ آپ انتظار نہ کریں اور جا کر فلم دیکھیں یہ بڑی سکرین کی فلم ہے اس کا کسی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے کا انتظار مت کیجے. گوہر رشید نے اس انٹرویو میں اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ فلم کو ضرور دیکھیں.