ڈکیتی کے ملزم گرفتار، لوٹی گئی رقم واپس کروائی جائے، پی ایم اے کے اجلاس میں ڈاکٹروں کا مطالبہ

باغی ٹی وی – پیرمحل (وقاص شریف )سندھیلیانوالی ڈکیتی کے ملزم گرفتار، لوٹی گئی رقم واپس کروائی جائے، پی ایم اے کے اجلاس میں ڈاکٹروں کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق: سندھیلیانوالی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا اجلاس پیرمحل کے ہوٹل میں منعقد ہوا، جسمیں سندھیلیانوالی، پیرمحل، کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈاکٹروں نے شرکت کی، پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام مصطفی چوہدری نے مطالبہ کیا، میرے گھر میں ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 45 لاکھ مالیت سے زید نقدی اور زیورات لوٹ لئیے تھے، پولیس نے 6 ڈاکو گرفتار کر لئیے ہیں، اور دو ابھی تک مفرور ہیں،پولیس گرفتار ڈاکوؤں سے رقم اور زیورات برآمد نہیں کروا سکی ہے، جسکے بعد پولیس کی کارگردگی اور تحقیقات پر سوالات جنم لے رہے ہیں، دو ڈاکو مفرور ہیں، پولیس تاحال انکو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، ہم آئی جی پنجاب سے لوٹی گئی رقم ڈاکوؤں سے برآمد کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں ،تحصیل صدر ڈاکٹر رمضان چوہدری نے کہا ڈاکٹر عدم تحفظ کا شکار ہیں، ڈکیتی کے دوران لوٹا گیا مال اگر پولیس برآمد نہیں کروا سکتی، تو ہم ضلع لیول پر ہڑتال اور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں، اور تمام ضلع کے ڈاکٹروں نے اظہار یکجہتی کیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب آر پی او فیصل آباد، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سندھیلیانوالی کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی میں لوٹے گئے پیسے اور زیورات فوری طور پر برآمد کروا کے ڈاکوؤں کو نشان عبرت بنایا جائے

Leave a reply