میرپورخاصَ،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص میں چوری اور لوٹ مار کا سلسلہ زور پکڑ گیا ۔
شہریوں کی روزمرہ قیمتی اشیاء اور پیسہ لوٹا جارہا ہے چار روز قبل شادی میں گئی ایک فیملی کے گھر میں چوری ہوگئی انتہائی سمجھدار چوروں نے گھر کی چھت کے راستے سے آکر کمرے کا تالہ توڑا الماری کا تالہ توڑا اور 180000 روپےکیش لے اڑے ۔
گھر کے مالک جمیل احمد ولد نثار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوروں نے کنڈا کاٹا ہے اورپھر الماری کا تالہ توڑ کر میری کاروباری رقم 180000 روپےلے گئے اس موقع پہ جمیل احمد آبدیدہ ہوگیا ،
جمیل احمد نے مزید بتایا کہ مہران تھانے میں رپورٹ کی ہے مہران تھانے کے ڈیوٹی افسر نے رپورٹ روزنامچے میں درج کی مگر اسکے علاوہ اس واقعے پر تاحال میرپورخاص پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی
اسی طرح کا ایک اور واقعہ سٹیلائٹ ٹاؤن گرلز ووکیشنل اسکول کے سامنے پیش آیا جہاں مرغی کا کیش جمع کرنے والے ایک شخص سے نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر اس شخص کا تمام کیش اور موبائل لے اڑے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کے اپنی روزانہ کی کارروائی کی اور اسکے آگے پولیس کچھ نہیں کرسکی ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی آمد آمد ہے سڑکیں اور راستے ویران ہوجاتے ہیں۔پھر انہی راستوں پر چور اور لٹیرے دندناتے پھرتے ہیں اور بیچارے شہری اپنی رقم موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردئیے جاتے ہیں ۔
پولیس کو معمول سے زیادہ گشت اور ایسی جگہوں پہ عارضی چیکنگ پوسٹ بنانی ہوگی،جہاں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے زیادہ خدشات ہوں-