فضائی میزبان کی محبت نےہرطرف خوشبوبکھیردی اسےکہتے ہیں”کریم ابن کریم: کلیجےٹھنڈے ہوگئے

0
28

کراچی: پی آئی اے عملے کی محبت نے ہرطرف خوشبوبکھیردی،مائیں خوش :وائرل تصویرسے کلیجے ٹھنڈے ہوگئے:شاباش ،اطلاعات کے مطابق جہاز میں بعض اوقات کمسن بچے والدین کو تنگ کرتے ہیں، والدین کی جانب سے انہیں چپ کرانے کے لیے مختلف جتن کیے جاتے ہیں۔

اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز میں اسی طرح کا واقعہ پیش آیا جب کمسن بچے نے رونا شروع کردیا تو والدہ پریشان ہوگئیں، فضائی میزبان نے والدہ کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے بچے کو گود میں اٹھا کر چپ کروایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فضائی میزبان توحید نے ماں کی پریشانی دیکھ کر بچے کو چپ کروا کر سلا دیا تھا۔بچے کو چپ کرانے پر والدہ بھی قومی ایئرلائن عملے کے حسن سلوک کی معترف ہوگئیں۔

 

 

دوسری طرف سوشل میڈیا پراس وقت فضائی میزبان توحید کے بارے میں سننے اوردیکھنے والے اس قدر خوش ہیں کہ وہ کچھ اس طرح کے جملوں سے تعریف کرنے پرمجبورہیں "نیک ماں باپ دی چنگی اولاد”

 

تو کوئی کہہ رہا ہے کہ "کریم ابن کریم”

 

پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کے دوست پی آئی کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں سوار تھے اور انہوں نے یہ تصاویر مجھ سے شیئر کیں۔

فخر عالم نے بتایا کہ اس پرواز میں ایک بچہ بہت رو رہا تھا جس کی والدہ بہت پریشان ہو گئی تھی اور ان سے بچہ نہیں سنبھل رہا تھابعدازاں پرواز کے چیف فلائٹ اٹینڈنٹ توحید نے بچے کو سلانے میں خاتون کی مدد کی۔

سوشل میڈیا پر چیف فلائٹ اٹینڈنٹ توحید کے اس رحم دلانہ قدم کی خوب تعریف کی جارہی ہے اور ان کے اس مثبت عمل کو سراہا جا رہا ہے

Leave a reply