تلہ گنگ: مافیاء نے مونگ پھلی کے بھوسہ کی خرید وفروخت کے نام پر خود ساختہ یونین قائم کرلی
باغی ٹی وی :تلہ گنگ (شوکت ملک سے) چند منافع خور اور مفاد پرست عناصر کی جانب سے مونگ پھلی کے بھوسہ کی خرید وفروخت کے نام پہ خود ساختہ یونین کا قیام، علاقے بھر کے کسانوں نے نام نہاد خودساختہ یونین کو مسترد کردیا، انتظامیہ سے یونین ممبران کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق چند مفاد پرست عناصر کی جانب سے تلہ گنگ میں ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی ناکام کوشش، مونگ پھلی کے بھوسہ کی خرید وفروخت کے نام پہ چند منافع خور اور مفاد پرست عناصر نے خود ساختہ یونین قائم کرکے انوکھی تاریخ رقم کر دی، خود ساختہ یونین کے ممبران نے غریب کسانوں کو ان کے حقوق دلانے کی بجائے اپنی من پسند کے ریٹس طے کرنے کے علاوہ کئی ایک غیر ضروری اور غیر قانونی شرائط عائد کرکے کسانوں کے ان کے حقوق سے محروم کرکے ذاتی مفادات کی خاطر اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی، جس کو علاقے بھر کے کسانوں نے یکسر مسترد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ، ڈپٹی کمشنر چکوال سمیت اعلیٰ حکام سے یونین ممبران کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کر دیا، دوسری جانب علاقے بھر کے کسانوں نے اپنے حقوق کے حصول کےلیے حقیقی طور پر کسان دوست یونین بنانے کا اعلان کر دیا، جس کا مقصد کسانوں کو ان کے حقوق دلانا اور درپیش مسائل کو حل کرنے کےلیے مشترکہ جدو جہد کرنا ہے، جس کےلیے باقاعدہ عملی طور پر ورک شروع کردیا گیا ہے، جس میں یونین کونسل اور گاؤں سطح تک کسانوں کو بھرپور نمائندگی دی جائے گی۔