سجاول : ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت دربار حال میں اجلاس

باغی ٹی وی،سجاول( نامہ نگار یاسر علی پٹھان )ڈپٹی کمشنر سجاول کی زیر صدارت دربار حال میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو چاہئے کہ وہ نیک نیتی سے پولیو کے خاتمے کیلئے جدو جہد کریں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو کی زیر صدارت دربار ہال ڈی سی کمپلیکس میں 24 تا 30 نومبر 2022ء تک کی گذشتہ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کی کامیابی کا انحصار بہترین مائکرو پلان اور مشترکہ ٹیم ورک سے ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کا قومی فریضہ بھی ہے اس لئے تمام اداروں کو چاہئے کہ وہ نیک نیتی سے پولیو وائرس کیخلاف جدو جہد کریں تاکہ اس خطرناک بیماری سے نجات حاصل کی جاسکے انہوں نے محکمہء صحت کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے محکمہء صحت سمیت تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ گذشتہ مہم کے دوران ہونے والی کوتاہیوں کو دور کرتے ہوئے ایک ایسی مؤثر حکمت عملی تشکیل دی جائے تاکہ آئندہ مہم کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہیاں نہ ہو سکیں انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کیجائے گی بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کیجائے گی انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے اختتام پر جانچ پڑتال (کلسٹر) بھی سختی سے کیجائے بچوں کی انگلیوں پر مارکنگ کا بھی خاص خیال رکھا جائے اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مائکرو پلان کو وقت پر بنا کر اس پر مکمل عمل کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور اپنے معصوم بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں پر ایف آئی آر درج کروا کر قانون کے مطابق کارروائی کیجائے اس موقعہ پر تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احمد علی پلیجو، روينيو،صحت، پی پی ایچ آئی، تعلیم، پولیس، لوکل گورنمنٹ و دیگر مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Comments are closed.