پاکستان میں سیاسی ومعاشی بحران،غیر یقینی صورتحال،حل کیا؟

0
42
meltdown

پاکستان کا سیاسی منظر نامہ حالیہ دنوں میں ہنگامہ خیز ہو چکا ہے، مجوزہ آئینی پیکج کی وجہ سے نہ صرف حکومتی اتحادی بلکہ اپوزیشن میں اختلافات دیکھنے میں آئے، آئینی ترامیم جو آئینی ابہام کو حل کرنے کی کوشش کے طور پر سامنے لائی گئیں اس سے معاملہ حل ہونے کی بجائے مزید سیاسی تقسیم ہوئی ، ڈان نیوز کے مطابق، آئینی ترمیم کو فی الحال روکا گیا ہے،وفاقی وزیر قانون نے تجویز دی ہے کہ اس میں دیگر جماعتوں کے تاثرات کی بنیاد پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ آئینی ترامیم نے سیاسی اختلاف کو مزید ہوا دی ہے، خاص طور پر سپریم کورٹ کا 11 جولائی 2024 کا ایک تاریخی فیصلہ ،جس میں کئی مسائل ہیں، یہ فیصلہ اس فریق کے حق میں ہو گیا جو کیس میں فریق ہی نہیں تھا، اس فیصلے کی وجہ سے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام بڑھ گیا،

پاکستان کو سیاسی چیلنجز کے ساتھ ساتھ شدید معاشی مسائل بھی درپیش ہیں۔ گزشتہ 30 برسوں کے دوران، ملک نے محنت کی پیداواری صلاحیت میں سب سے کم شرح نمو ریکارڈ کی گئی ہے، جو معاشی صحت اور معیار زندگی کا ایک اہم اشارہ ہے۔پاکستانی معیشت قرضوں میں جکڑی ہوئی ہے، ایک ایسا قرضوں کا چکر ہے جو ختم نہیں ہو رہا،کیونکہ پالیسی ساز بار بار ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے قلیل مدتی قرضوں کو محفوظ کرتے ہیں۔ یہ بیل آؤٹ ایک "اخلاقی خطرہ” پیدا کرتے ہیں جہاں حکومت ضروری معاشی اصلاحات میں تاخیر کرتے ہوئے پوری قیمت برداشت کیے بغیر خطرات مول لینا جاری رکھتی ہے۔جس کے نتیجے میں پاکستان قرضوں کے جال میں پھنس گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جنوری 2024 تک، اگلے سال کے لیے بیرونی قرضوں کی سروسنگ تقریباً 29 بلین ڈالر ہوگی جو کہ ملک کی متوقع ڈالر کی آمدنی کے 45 فیصد کے برابر ہے۔ اس کے باوجود حکومت بامعنی پالیسی تبدیلیاں نافذ کرنے یا اخراجات کو کم کرنے میں ناکام رہی ہے جس سے مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس معاشی اور سیاسی عدم استحکام کے درمیان ملک کا مستقبل غیر یقینی ہے۔
ایسی غیریقینی صورتحال میں کیا کوئی حل نظر آتا ہے؟

Leave a reply