بھارتی ریاست اترپردیش میں کبوتروں پر ایل ای ڈی لائٹس باندھ کر انہیں ڈرون ظاہر کرنے کی شرارت پر پولیس حرکت میں آ گئی اور دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کبوتروں کی ٹانگوں میں سرخ اور سبز ایل ای ڈی لائٹس باندھ کر رات کے وقت انہیں آسمان میں چھوڑ دیتے تھے تاکہ دیہاتی انہیں ڈرون سمجھ کر خوفزدہ ہو جائیں.رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں کئی دیہاتوں سے شکایات موصول ہوئیں کہ رات کے وقت آسمان میں روشن اجسام دکھائی دے رہے ہیں۔ دیہاتیوں نے ڈرون سمجھ کر ان سے خطرہ محسوس کیا اور رات بھر پہرہ دینا شروع کر دیا۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سے دو کبوتر، ایک پنجرہ اور سرخ و سبز رنگ کی ایل ای ڈی لائٹس برآمد کیں۔ دوران تفتیش دونوں نوجوانوں نے اعتراف کیا کہ وہ لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے یہ شرارت کر رہے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو 20 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل، شراکت داری ہوگی،ٹرمپ کا اعلان

عالمی عدالت نے "بوسنیا کے قصائی” راتکو ملاڈچ کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی

غیرت کے نام پر سفاکی،بھائی نے بہن، بہنوئی اور بھانجے کو قتل کر دیا

ایران پر ممکنہ حملے، روس کی امریکا و اسرائیل کو سخت تنبیہ

Shares: